ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رشوت سے پریشان 2افراد نے ایم ایل اے کے دفتر کے باہرلگالی آگ 

رشوت سے پریشان 2افراد نے ایم ایل اے کے دفتر کے باہرلگالی آگ 

Tue, 05 Sep 2017 10:03:48    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ کے دو نوجوان اتوار کوریاستی حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے کے دفتر سے باہرخودکوآگ لگالی۔اس واقعے کے پیچھے کی وجہ مبینہ طور پر ان سے مانگی گئی رشوت ہے۔ان کاکہناہے کہ رینوافسرنے س سے 20000رشوت طلب کی تھی۔سرینیواس اور پریشور دلتوں یاپریشان کسانوں کے لئے اس اسکیم کے تحت زمین کا دعوی کرنے کے لئے اپنے گاؤں کے آمدنی دفتر میں گئے لیکن وہاں اس سے رشوت کے طور پر 20000روپے کی مانگ کی گئی تھی۔

ایم شرینیواس( (25)اوروائی پریشورامامول ((23کریم نگر میں دونوں کسان ہیں، وہ حیدرآباد سے قریب160کلومیٹر دور ہیں۔انہوں نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس)ایم ایل اے راس مائی بال کرشن کے دفتر سے باہر خود کو جلانے کی کوشش کی، ابھی وہ سرکاری ہسپتال میں ہیں۔وہ اپنے مقامی ایم ایل اے کو رشوت طلب کرنے کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے گاؤں والوں کے ساتھ گئے تھے،وہاں انہوں نے پانچ گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا،اس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ایم ایل اے ان سے مل نہیں سکتے،اس سے ناراض سرینیواس اور پریشورامامولو نے خود پر مٹی ڈالا اور آگ لگالی۔


Share: